کیا وزیر اعظم عمران خان ۔۔۔سابق وزیر اعظم عمران خان بننے جا رہے ہیں؟تیاریاں شروع  

27

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سکیورٹی انتظامات کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ،وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سیکرٹری داخلہ کو اس حوالے سے خط لکھ دیا جس میں پوچھا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی سکیورٹی کا انتظام کیا ہے ، اور اس حوالے سے مجوزہ طریقہ کار کے تحت انتظامات عمل میں لایا جائے۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری داخلہ نے خط ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کو ضروری کارروائی کے لیے مارک کردیا ہے اور استفسار کیا کہ سابق وزیراعظم کو کونسی سیکیورٹی ملتی ہے؟ آگاہ کیا جائے،سیکریٹری داخلہ نے یہ بھی استفسار کیا کہ وزارت عظمیٰ سے الگ ہونے کے بعد سیکیورٹی کی نوعیت کیا ہوگی؟ اس حوالے سے مکمل سیکیورٹی جائزہ رپورٹ فراہم کی جائے۔

دوسری وزیر اداخلہ شیخ رشید نے بھی وزارت چھوڑنے کے بعد اپنے لیے انتہائی سخت سکیورٹی بھی مانگ لی ،شیخ رشید کا کہناتھا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے لہذا رینجرز کی بھی سکیورٹی دی جائے

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے دونوں خطوط کا جائزہ لے رہی ہے، پروٹوکول کے مطابق سابق وزیراعظم کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.