وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد، ریحام خان کا بیان بھی آگیا

44

اسلام  آباد: وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے نہ صرف اپنے ساتھ بلکہ عوام کے ساتھ بھی بہت بڑی زیادتی کی ہے۔

 

 

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  ریحام خان نے کہا کہ وزیراعظم نے کسی کی پرواہ نہیں کی، خود غرض شخص نے عوام کا خیال نہیں کیا، اب عوام کا دروازہ کھٹکھٹانے  کس منہ کیساتھ جائینگے ؟ انہوں نے کہا کہ یہ ڈالر کو دوسوروپے تک پہنچانا چاہتے ہیں ۔

 

ریحام خان نے کہا کہ کچھ ہی لوگ جو بات نہیں سمجھ رہے دیگر سب سمجھ چکے ہیں  کہ کوئی بھی آئیں سے بالاترنہیں  خواہ وہ لاڈلہ ہی کیوں نہ ہو۔

 

تبصرے بند ہیں.