متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، حکومت کے غیر آئینی اقدام سے نمٹنے کیلئے تیار 

40

 

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب  نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا ۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے پہلے متحدہ اپوزیشن کے پارلیمانی سربراہان کا مشاورتی اجلاس ہوگا ۔

 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب  نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس صبح ساڑھے 9 بجے کمیٹی روم نمبر 2 میں ہوگا۔

 

متحدہ اپوزیشن کے پارلیمانی قائدین کا اجلاس اپوزیشن چیمبر میں بھی کچھ دیر بعد ہوگا ۔   پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں حکمت عملی طے ہوگی۔  متحدہ اپوزیشن کے قائدین آج کے اجلاس کی حکمت عملی کو حتمی شکل دیں گے۔

تبصرے بند ہیں.