فرح خان نے کرپشن الزامات کی تردید کر دی

49

لاہور: کرپشن الزامات کے باعث خبروں کی زینب بننے والی خاتون اول کی قریبی دوست فرح خان نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا سیاست سے کوئی تعلق ہے اور نہ کبھی سرکاری کام کے معاملات میں مداخلت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فرح خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری تحریری پیغام میں لکھا ’میں اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کرتی ہوں۔ نہ میرا سیاست سے کوئی تعلق ہے اور نہ کبھی سرکاری کام کے معاملات میں مداخلت کی ہے۔ میرے کردار کے اوپر غلیظ کیچڑ اچھالنے والوں کی اپنی بھی بہن بیٹیاں ہیں۔ میرے بزنس کے بارے میں میرے شوہر پہلے ہی وضاحت دے چکے ہیں۔‘ 
فرح خان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے لکھا ’جن لوگوں کو میرے ساتھ منصوب کیا گیا ہے وہ بھی اس کی تردید کر چکے ہیں۔ میری فیملی ان الزامات کو سن کر سکتے اور صدمے کی کیفیت میں ہیں۔ خدارا! مجھے اور میرے خاندان کو سنی سنائی باتوں پر بدنام نہ کیا جائے۔‘ 

یاد رہے کہ فرح خان پر کرپشن کے الزمات صرف اپوزیشن کی جانب سے ہی نہیں بلکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے منحرف ہونے والے رہنماءعلیم خان نے بھی عائد کئے گئے ہیں جبکہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران فرح خان کی دولت میں چار گنا اضافہ ہوا ہے۔ 
علیم خان نے ان پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ صوبہ پنجاب میں ہر تقرری و تبادلے پر فرح خان لاکھوں روپے وصول کرتی تھی۔ فرح خان پر کرپشن کے الزامات کے بعد یہ خبریں بھی منظرعام پر آئیں کہ وہ دبئی چلی گئی ہیں جبکہ ان کے شوہر پہلے ہی امریکہ جا چکے ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.