وزیراعظم عمران خان آج شام ایک اہم اعلان کریں گے: سینیٹر فیصل جاوید

243

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماءاور سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان آج شام ایک اہم اعلان کریں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’ عمران خان کو چیلنجز کا سامنا کرنا آتا ہے۔ بظاہر اپوزیشن کو لگ رہا ہے کہ وہ جیت چکے ہیں مگر ایسا ہے نہیں۔ وہ ہار چکے ہیں۔ مٹھائی پھر ضائع۔ الفاظ یاد رکھیے گا۔ آنے والا وقت بتائے گا انشاءاللہ۔ قوم نے فیصلہ کر لیا ہے۔ کپتان آج شام ایک اہم اعلان کریں گے۔ وہ اپنی قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔‘ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی وزیراعظم پاکستان عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر دی گئی رولنگ کیخلاف ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اسے کالعدم قرار دے کر اسمبلیاں بحال کیں۔ 
عدالت نے اپنے فیصلے میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کیخلاف 9 اپریل بروز ہفتہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کا حکم دیا اور کہا کہ اس کی کامیابی کی صورت میں اسی روز نئے وزیراعظم کا انتخاب بھی کیا جائے۔ 

تبصرے بند ہیں.