سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے بعد آصف زرداری کا بھی بیان آگیا

167

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے اسمبلیاں بحال کرنے اور  وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کو برقرار رکھنے کے فیصلے پر  سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میاں شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد عمران خان اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔

 

آصف زرداری نےمزید  کہا کہ عمران خان کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بننے پر خوش آمدید کہوں گا،  مجھے امید ہے کہ عمران خان قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی حیثیت سے جمہوری کردار ادا کریں گے۔

 

 

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز تاریخی فیصلہ دیا جس میں  ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد برقرار رکھا گیا جبکہ  صدر کی جانب سے وزیراعظم کی ایڈوائس  پر قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کو بھی کالعدم قرار دیا گیا۔

 

 

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی اور ان کے لیے کوئی این آر او نہیں ہوگا۔

 

تبصرے بند ہیں.