رولنگ غلط قرار ،سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلہ سے قبل مریم نواز کا ٹوئٹ بھی سامنے آگیا 

43

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلہ سے قبل مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے رولنگ کو غلط قرار دینا اچھی بات ہے مگر یہ رولنگ صرف غلط نہیں بلکہ آئین پاکستان کی بدترین توہین ہے اور انتہائی خطرناک روش ہے جس کو لگام دینا عدلیہ کا فرض ہے ۔

 

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے ابتدائی ریمارکس کے بعد مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا امید ہے آئین توڑنے والے کو قرار واقعی سزا ہو گی تاکہ پھر کسی ملک کیساتھ ایسا گھنائونا کھیل کھیلنے کی جرات نہ ہو ۔

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا بہت جلد میاں نواز شریف واپس آرہے ہیں۔گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں جاری پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس کے دوران حمزہ شہباز کے حق میں قرار داد پاس ہونے پر مریم نواز آبدیدہ ہوگئیں۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ یہ فتح کے آنسو ہیں، خوشی کے آنسو ہیں۔ مریم نواز نے حمزہ شہباز کو مبارک باد بھی دی۔

 

واضح رہے گزشتہ رو ز لاہور کے مقامی ہوٹل میں پنجاب اسمبلی کا علامتی اجلاس ہوا، جس میں حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ منتخب کرنے کی قرار داد پیش کی گئی۔ اجلاس میں شریک ارکان نے کھڑے ہوکر قرار داد کی منظوری دی، ہال وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے نعروں سے گونج اٹھا۔

تبصرے بند ہیں.