وزیراعظم نے سپیکر قومی اسمبلی کے خط کے جواب میں 4 نام بھیج دئیے

31

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خط کے جواب میں پارلیمانی کمیٹی کے 4 نام ارسال کر دئیے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر نگران وزیراعظم کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے 4 نام طلب کئے تھے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے نگران وزیراعظم کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے 4 نام سپیکر قومی اسمبلی کو ارسال کردیئے ہیں جن میں اسد قیصر، پرویز خٹک، شفقت محمود اور شیریں مزاری کے نام شامل ہیں۔ 
واضح رہے کہ اسد قیصر کی جانب سے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور اپوزیشن لیڈر کو لکھے گئے خطوط کے متن میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن نگران وزیراعظم کیلئے کسی ایک نام پر اتفاق نہیں کر سکے۔ 
خط کے متن میں کہا گیا کہ نگران وزیراعظم کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو سبکدوش ہونے والی قومی اسمبلی کے 8 ارکان پر مشتمل ہو گی۔ 

تبصرے بند ہیں.