لاہور: پی ٹی آئی کو حال ہی میں خیر باد کہنے والے عامر لیاقت نے اپوزیشن رہنماؤں سے معافی مانگ لی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق پی ٹی آئی رہنما نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’عمران خان اور اس کے گماشتوں کاچہرہ دیکھنے کے بعدغیرمشروط طور پر جناب آصف زرداری،محترم نواز شریف، محترم شہباز شریف، محترمہ مریم نواز،کیپٹن صفدر، بہن عظمی بخاری، حمزہ بھائی، مولانا فضل الرحمن، بلاول بھائی اور عبدالغفور حیدری سے معافی کا خواستگوار ہوں ورنہ بوجھ رہے گا‘۔
عمران خان اور اس کے گماشتوں کاچہرہ دیکھنے کے بعدغیرمشروط طور پر جناب آصف زرداری،محترم نواز شریف، محترم شہباز شریف، محترمہ مریم نواز،کیپٹن صفدر، بہن عظمی بخاری، حمزہ بھائی، حج کے ساتھی مولانا فضل الرحمن، بلاول بھائی اور عبدالغفور حیدری سے معافی کا خواستگوار ہوں ورنہ بوجھ رہے گا
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) April 6, 2022
واضح رہے کہ عامر لیاقت نے چند روز قبل پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ عامر لیاقت نے کہا کہ ڈرامہ ختم ہونے کے بعد کہنا چاہتا ہوں کہ وزیراعظم نے جو کچھ کیا، ثابت ہوگیاکہ اپوزیشن جو کچھ کررہی تھی درست کررہی تھی۔
ڈراما ختم ہونے کے بعد کہنا چاہتا ہوں کہ وزیراعظم نے جو کچھ کیا ثابت ہوگیاکہ اپوزیشن جو کچھ کررہی تھی درست کررہی تھی،میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں،آئین سے کس نے انحراف کیا اور منحرف کون ہے؟ فیصلہ عدالت کرے گی لیکن افسوس کہ جنرل قمرباجوہ کو ہٹانے کے لیے یہ کھیل کھیلا گیا
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) April 3, 2022
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں،آئین سے کس نے انحراف کیا اور منحرف کون ہے؟ فیصلہ عدالت کرے گی۔
عامر لیاقت نے ٹوئٹ کے ذریعے سابق صدر آصف علی زرداری کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ آصف علی زرداری نے ایک بار پھر “پاکستان کھپے” ثابت کر دکھایا۔
اپوزیشن نے جو کیا درست کیا،آصف علی زرداری نے ایک بار پھر “پاکستان کھپے” ثابت کر دکھایا،اسمبلی کے دروازے کے باہر کھڑا رہا،دروازے بند تھےلیکن اللہ کا شکر ادا کرتاہوں کہ مجھے ہمت دی اور دل کی تکلیف کے باوجود سوچ بچار کر کے اسمبلی گیابہت کچھ پتہ ہے لیکن ملکی مفاد بھی کوئی چیز ہوتی ہے
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) April 3, 2022
انہوں نے مزید لکھا کہ ’اسمبلی کے دروازے کے باہر کھڑا رہا،دروازے بند تھےلیکن اللہ کا شکر ادا کرتاہوں کہ مجھے ہمت دی اور دل کی تکلیف کے باوجود سوچ بچار کر کے اسمبلی گیابہت کچھ پتہ ہے لیکن ملکی مفاد بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔‘
تبصرے بند ہیں.