عید الفطر کب ہو گی؟ تاریخ سامنے آ گئی

249

ریاض: سعودی عرب میں رواں سال رمضان المبارک کا مہینہ 30 دن کا ہونے اور عید الفطر 2 مئی بروز پیر ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی موسمیاتی کمیٹی کے بانی اور سربراہ ڈاکٹر عبداللہ المسند نے اپنے بیان میں کہا کہ ’رواں برس عیدالفطر کب ہوگی؟ یہ وہ سوال ہے جو بہت سے لوگوں کی طرف سے اکثر پوچھا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی چھٹیوں، تقریبات اور ریزرویشن کا پہلے سے بندوبست کریں۔‘
انہوں نے اپنے سوال کا خود ہی جواب بھی دیدیا اور بتایا کہ رواں برس رمضان کا مہینہ 30 دن کا ہو گا الحمد اللہ، اور عید الفطر 2 مئی بروز پیر کو ہوگی، باقی خدا ہی بہتر جانتا ہے۔ 
ان کا مزید کہنا تھا کہ 30 اپریل کو رات گئے شوال کے چاند کی پیدائش ہو گی ، یکم مئی کو رمضان کا 30 واں روزہ ہو گا اور 2 مئی بروز پیر فلکیاتی حساب کے مطابق عیدالفطر ہو گی 

تبصرے بند ہیں.