اسلام آباد:سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل ہی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا عمران خان نے پاکستان کے آئین کو پامال کیا ،اسمبلیوں کو تحلیل کر کے آئینی بحران کو مزید ہوا دی ،مولانا نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا آئندہ جمعہ یوم تحفظ آئین پاکستان کے طور پر منا یا جائیگا ،مولانا فضل الرحمان نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دےدی۔
مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا قوم آنے والے جمعہ کو یوم احتجاج کے طور پر منائے ،تحریک انصاف کے کارکن جمہوری قوتوں کو اشتعال دلا رہے ہیں ،اس نیاز ی کی حکومت نے ملک کی بنیادوں کوہلا کر رکھ دیا ہے،یہ حکومت دوبارہ دھاندلی کے بل بوتے پر انتخابات کروا کر اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہے ۔
فضل الرحمن نے کہا اسمبلیوں کی تحلیل نے حالات کو مزید پیچیدہ بنا دیاہے ،اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین کی حفاظت کریں،انہوں نے کہا سپریم کورٹ کا از خود نوٹس لینا درست اقدام ہے، پہلے بھی کہہ چکے دھاندلی کی کوکھ سے نئی حکومت جنم لینا چاہتی ہے، یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے 197ارکان کو غدار کہہ دیں،مولانا نے کہا ایسا کرنا انسانیت کی توہین ہے ۔
تبصرے بند ہیں.