اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی خود مختاری پر حملے کیخلاف عوام کو باہر نکل کر دفاع کرنا چاہیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام ملک کی جمہوریت کے مضبوط ترین محافظ ہوتے ہیں، پاکستان کی خودمختاری اور جمہوریت پر ایک غیر ملکی طاقت کے مقامی ساتھیوں اور ہمارے میر جعفروں اور میر صادقوں کے ذریعے حملہ کیا گیا۔
ایک ملک کی خودمختاری اورجمہوریت کےمضبوط ترین محافظ ہمیشہ عوام ہواکرتےہیں۔ یہ عوام ہی ہیں جنہیں باہرنکلنا چاہئیےاورایک بیرونی قوت کیجانب سےمقامی سہولتکاروں، ہمارےمیرجعفروں &میرصادقوں کےذریعےپاکستان کی خود مختاری اورجمہوریت پر اس تازہ ترین اور سب سےبڑے حملےکو ناکام بناناچاہئیے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 6, 2022
وزیر اعظم عمران خان نے ملک کیخلاف حملہ روکنے کیلئے عوام سے باہر نکلنے کی اپیل کی ۔
تبصرے بند ہیں.