اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے خط لکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی توڑنے کے 90 دن میں الیکشن کرانے کی تاریخ دی جائے۔
الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 548اے اور آرٹیکل 224ٹو کے تحت صدر عام انتخابات کی تاریخ مقرر کریں گے۔
واضح رہے کہ 3 اپریل کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو غیرملکی سازش قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کرنے کی رولنگ دی تھی۔
ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے فوری بعد وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے صدر کو سمری ارسال کر دی ہے اور پھر صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی تھی۔
تبصرے بند ہیں.