اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی پاکستان کے لیےشرم کا باعث بن چکے ہیں۔ احتساب سے بچنے کے لیے عمران خان نے خارجہ پالیسی کے ساتھ کھیل کھیلا ہے۔ عمران نیازی نے 3 اپریل 2022 کو اپنی کرسی بچانے کے لیے پاکستان کے آئین کو ذبح کر دیا ۔
ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے احتساب عدا لت کے با ہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سول مارشل لا نافذ ہے ۔3 نومبر کو جنرل مشرف نے پاکستان میں ایمر جنسی لگا ئی تھی وہی سب کچھ عمران نیا زی کر رہا ہے ۔ عمران نیازی نے 3 اپریل 2022 کو اپنی کرسی بچانے کے لیے پاکستان کے آئین کو ذبح کر دیا ۔ آئین ریاست کی بنیاد ہوتا ہے وہ شہریوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہےعوا م آئین کی حفا ظت کیلے باہر نکلیں۔ آئین کو روندنے کے بعد ریاست کھوکھلی ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا فارن فنڈنگ کیس میں نیازی کی چوری پکڑی جا چکی ہے۔عمران نیازی نے تحقیقات سے بچنے کے لیے پاکستان امریکہ تعلقات داو پر لگا دیئے ہیں ۔پاکستان کے آئین کو عمران نیازی اور اسکے ساتھیوں نے پامال کیا ہے ۔عمران نیازی کو عارف نقوی کی سزا میں بھی تحقیقات کا سامنا ہے۔احتساب سے بچنے کے لیے عمران خان نے خارجہ پالیسی کے ساتھ کھیل کھیلا ہے۔فرضی خط میں عمران نیازی نے سازش کا الزام لگایا ہے۔ 15مارچ کو امریکی سفارتخانے میں ڈونلڈ لو سفارت خانہ کی تقریب میں مدعو تھا۔اگر امریکہ 7 مارچ کو دھمکا رہا تھا تو 15 مارچ کو سفارتخانے کی تقریب میں کیسے امریکی شریک تھے۔7 مارچ کو کوئی کارروائی کی گئی نہ امریکہ کے سفیر کو طلب کیا گیا ۔دنیا میں خود مختاری کا مطلب مضبوط معیشت ہے ۔احسن اقبال کا کہناتھا انہوں نے چین پر الزامات لگا کر ناراض اور دور کیا ہے۔ یورپین یونین کے تعلقات کو بھی تباہ کرنے کی سازش کی ۔امریکہ کی یونیورسٹیوں سے ہیومن ریسورس کو ٹریننگ دینی تھی ۔امریکہ اور خلیجی ممالک سے بھی تعلقات خراب کردیئے ہیں۔خلیجی ممالک سے ملنے والے تحائف مارکیٹ میں بیچ کر ہماری غیرت کا جنازہ نکال دیا۔عمران نیازی کے دور حکومت میں ساڑھے 14 ارب روزانہ کی بنیاد پر قرض لیا جاتا رہا ہے۔ن لیگ کی حکومت کے مقابلے 3 گنا زیادہ قرضہ لیا گیابتایا جائے وہ قرضہ کہاں خرچ ہوا؟احس اقبال نے کہا کہ عمران نیازی پاکستان کے لیئے شرم کا باعث بن چکے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.