عمران خان  ملکی تاریخ کا کرپٹ ترین وزیر اعظم ہے: شاہد خاقان عباسی

37

 

اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف وائٹ پیپرجاری کرنے کا اعلان کردیا ۔۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے عمران خان نے اپنی کرپشن چھپانے کیلئے سارا ڈرامہ رچایا۔ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے لیکن اس معاملے کے حقائق قوم کے سامنے رکھنا ضروری ہیں ۔عمران خان جیسے کرپٹ کو چھوڑیں گے نہیں۔

 

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے مفتاح اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  آئین و قانون بڑا واضح ہے کہ تحریک عدم اعتماد پرکارروائی کے بغیر اجلاس ملتوی نہیں ہو سکتا اس دن وزیر قانون نے فلورپرکھڑے ہو کر کہا کہ اپوزیشن غدار ہو چکی ۔ یہ ووٹ نہیں دے سکتی ۔عمران خان ملکی تاریخ کا کرپٹ ترین وزیراعظم ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نوٹس لیا اب ساری نظریں سپریم کورٹ پر ہیں۔مفتاح اسماعیل کے مطابق مسلم لیگ ن آئندہ تین سے چار روز میں عمران خان کے خلاف کرپشن پر وائٹ پیپرجاری کرے گی ۔

 

مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ    عمران خان  نے توشہ خانے کی گھڑیاں بیچ دیں اب  دوسروں کو غدار بنا رہے ہیں ۔مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 2017 میں سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ بن کر اقامہ پر وزیراعظم کوگھر بھیجا تھا اب پھرسپریم کورٹ کا امتحان ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.