سیاسی عدم استحکام کے باعث ملکی معیشت بے حال، ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

82

کراچی: سیاسی عدم استحکام نے معیشت کو بے حال کر دیا ، ڈالر 1.31 روپے مہنگا ہو کر 185.50 رپے کی بلند ترین سطح پر چلا گیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رحجان رہا اور ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 200 سے زائد پوائنٹس گر گیا ۔ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس میں نو سو سے زائد پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی ، جس کے نتیجے میں اسٹاک مارکیٹ پینتالیس ہزار کی نفسیاتی حد بھی برقرار نہ رکھ سکی ۔

 

خیال رہے کہ کل کے دن مارکیٹ دو فیصد سے زائد گری تھی جس کے باعث مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا رجحان دیکھا گیا ۔

 

گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر کا ریٹ 181 روپے 78 پیسے تھا جو مسلسل بڑھتا رہا یوں اضافے کے بعد ڈالر کا ریٹ 185.50 روپے ہو گیا ہے ۔

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا میں شرح سود بڑھنے کے بعد ڈالر کا ریٹ عالمی سطح پر بڑھا ہے ، تاہم پاکستان میں ڈالر کی قدر میں اضافے کی بڑی وجہ ملکی اور بیرونی ادائیگیوں کا توازن ہے ۔ اس کے علاوہ آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات میں روپے کی قدر گرانے کا تقاضہ ہے ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.