سپیکر 40 ایم پی ایز پر پابندی کا ڈرامہ رچانا چاہتے ہیں: حمزہ شہباز 

30

 

لاہور : متحدہ اپوزیشن پنجاب کے وزارت اعلی کے امیدوار حمزہ شہباز کہتے ہیں  عمران خان کھلاڑی نہیں عوام کے ساتھ کھلواڑ کرنے والا شخص ہے۔ یہ ملک عمران خان کی جاگیر نہیں اگر اسپیکر خود ووٹ ڈالنے کی راہ میں رکاوٹ بنا تو عدالت عظمی نوٹس لے۔ پرویز الہیٰ خود ہنگامہ کرواکر اپوزیشن کے 40 بندوں پر پابندی لگانے کاڈرامہ کرنا چاہتے ہیں۔

 

لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے لاہور میں ٹھہرے پی ٹی آئی منحرف ارکان  کے ہوٹل کے باہر احتجاج کے بعد متحدہ اپوزیشن کے وزارت اعلی کے امیدوار برائے پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے افطاری کے بعد اراکین اسمبلی سے ملاقات کی ۔

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا  ملک میں آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے  ۔عددی حیثیت میں ہمارے پاس دو سو ارکان ہیں ۔گزشتہ روز اسمبلی کے دروازے ارکان اسمبلی کے لیے بند کر دیئے گئے۔ پرویز الہی نے خود اپنی نگرانی میں توڑ پھوڑ کروائی ۔

 

حمزہ شہباز کا کہنا تھا  پرویز الہی کا وطیرہ لوگوں نے دیکھ لیا۔عمران نیازی کو بتا دینا چاہتا ہوں  یہ ملک بائیس کڑور عوام کا ملک ہے تمہاری ذاتی جاگیر نہیں ۔حمزہ شہباز نے کہا  عثمان بزدار نے صوبے میں رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔حکومت معزز اراکین کی عزت کو پامال کرنا بند کرے۔

 

تبصرے بند ہیں.