شعیب کیساتھ فوٹو شوٹ پر کتنا فائدہ ہوا؟ عائشہ عمر نے اہم انکشاف کر دیا

51

لاہور: پاکستانی ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے فوٹو شوٹ پر ثانیہ مرزا کے ردعمل سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے ۔

 

تفصیلات کے مطابق نیو نیوز کے پروگرام جی سرکار میں میزبان نعمان اعجاز نے مہمان اداکارہ عائشہ عمر سے سوال کیا کہ آپ کے ساتھ ہونے والے فوٹو شوٹ کا شعیب ملک کو کتنا نقصان ہوا؟

 

جواب میں عائشہ عمر نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا شعیب کو اُن تصاویر کا کوئی نقصان ہوا ، میں اور شعیب بہت اچھے دوست ہیں اور ہم نے وہ شوٹ بہت مزے سے کیا تھا ، انہوں نے مزید کہا کہ شکر الحمد اللہ ہم دونوں کو اس کا فائدہ ہوا ، نقصان کوئی نہیں ہوا ۔

 

میزبان نعمان اعجاز نے عائشہ عمر سے پھر پوچھا کیا آپ کو معلوم ہے کہ ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا صاحبہ کو وہ تصاویر کتنی مرتبہ ٹیگ کی گئیں ؟ جس پر عائشہ نے جواب دیا کہ ثانیہ بہت اچھی شخصیت ہیں ، انہیں اس بات کا علم ہے کہ ہم دوست ہیں ، ہنسی مذاق میں خوب میمز بنیں جس سے ہم محظوظ ہوئے ۔

 

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکارہ عائشہ عمر اور کرکٹر شعیب ملک کے فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جسے کچھ صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.