فیاض الحسن چوہان نے پیپلز پارٹی میں شمولت کی خبروں کی تردید کر دی

19

لاہور: پنجاب کے سابق وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں غلط قرار دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی خبر شیئر کی اور اسے جعلی قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کی دل سے حمایت کا اعلان کیا۔
فیاض الحسن نے اپنی پوسٹ میں شاعرانہ انداز میں لکھا کہ: 
’صلح ہو کہ جنگ ہو عمران خان کے سنگ ہو‘
’سب ہمیں پسند ہے خون ہو کہ رنگ ہو‘
انہوں نے مزید لکھا کہ میں اچھے یا برے وقت میں بھی اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ تھا اور آگے بھی اپنے لیڈر کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہوں گا۔ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.