عمر سرفراز چیمہ نے گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھال لیا 

38

 

لاہور: عمر سرفراز چیمہ نے گورنر پنجاب کا حلف اٹھا لیا ۔ حلف برداری کی پر وقار تقریب گورنر ہاوس میں منعقد ہوئی ،،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے عمر سرفراز چیمہ سے گورنر پنجاب کا حلف لیا۔

 

چیف سیکرٹری نے گورنر پنجاب کی تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا ۔تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاسر ہمایوں،  ایم پی اے سعدیہ سہیل نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب، ممبران صوبائی اسمبلی بھی شریک ہوئے۔گورنر ہاؤس پہنچنے پر عمر سرفراز چیمہ کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

 

تبصرے بند ہیں.