’نئے انتخابات آئندہ 90 روز میں ہوں گے‘

60

اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ  ملک میں نئے الیکشن آئندہ 90 روز میں ہوں گے۔

 

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر مملکت نے ٹویٹ میں لکھا کہ’ نئے انتخابات آئندہ 90 روز میں ہوں گے۔‘ جبکہ  وزیر اعظم عمران خان نے بھی خطاب میں قوم کو نئے انتخابات کی تیاری کی ہدایت کر دی ہے۔

 

واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی کے اہم  اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپوزیشن کی جانب سے پیش کی جانے والی  تحریک عدم اعتماد کی  قرار داد کو آئین سے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔ جس کے بعد  وزیراعظم  عمران خان نے اپنے قوم سے خطاب میں قومی اسمبلی  تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس ضمن میں صدر مملکت کو تجویز بھجوا ئی اور کہا کہ  قوم نئے الیکشن کی تیاری کرے ۔

 

 

بعد ازاں صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق تجویز منظور کرتے ہوئے قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔

 

 

تبصرے بند ہیں.