بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا کار حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

42

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ   ملائکہ اروڑا  گزشتہ روز کار  حادثے میں زخمی ہو گئیں جن کو  فوری طبی امداد کیلئے  اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم اب ان کی حالت بہتر ہے۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق  اداکارہ ملائکہ اروڑا گزشتہ روز ایک فیشن ایونٹ سے واپسی پر   کار حادثے کا شکار ہوئیں، جس کے نتیجے میں اداکارہ

کے ماتھے پر معمولی چوٹیں آئیں  جبکہ  سی ٹی اسکین رپورٹ ٹھیک ہیں، حادثے  کے وقت کار میں ان کے ہمراہ   ڈرائیور اور باڈی گارڈ بھی تھے۔

ڈاکٹرز کے مطابق ملائکہ اروڑا کو  حادثے میں کوئی خطرناک چوٹ نہیں لگی اور انہیں جلد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.