آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست ، سیریز پاکستان کے نام 

39

 

لاہور : پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر تین میچوں کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی ہے۔ بابر اعظم اور امام الحق نے آج بھی شاندار کارکردگی دکھائی ۔

 

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ پہلے کھیلتے ہیں آسٹریلیا کی ٹیم 210 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ ایلکس کیرے نے 56  اور سین ایبٹ نے 49 رنز کی اننگز کھیلی ۔ ؎

 

پاکستان کی طرف سے محمد وسیم اور حارث رؤف نے تین تین، شاہین شاہ آفریدی نے دو اور زاہد محمود  اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

211 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بابر اعظم نے ایک اور دھواں دار سنچری سکور کی جبکہ امام الحق نے 85 رنز کی اننگز کھیلی ۔

تبصرے بند ہیں.