ترین گروپ نے حمزہ شہباز کی حمایت کا باضابطہ اعلان کر دیا

51

لاہور: ترین گروپ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی حمایت کا باضابطہ اعلان کر دیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق ، تخت پنجاب کی دوڑ میں 19 ووٹوں کے ساتھ ترین گروپ بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ مل گیا ۔ اپوزیشن کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار حمزہ شہباز نے اس سلسلے میں ترین گروپ سے ملاقات کی ، ملاقات میں حمزہ شہباز کے ہمراہ ملک محمد احمد خان ، خواجہ سلمان رفیق اور عطاء اللہ تارد بھی تھے ۔

 

دوسری جانب ، ترین گروپ کے رہنماؤں میں عون چودھری ، اسلم بھروانہ ، فیصل جبوانہ ، ملک نعمان لنگڑیال ، سعید اکبر نوانی ، اجمل چیمہ ، سلمان نعیم ، چودھری امین زوالقرنین ، طاہر رندھاوا اور دیگر شامل تھے ۔ حمزہ شہباز نے قائد ایوان پنجاب کے انتخاب میں حمایت کی درخواست کی تھی جسے ترین گروپ نے منظور کر لیا ۔

 

واضح رہے کہ جب اپوزیشن لیڈر ملک نعمان لنگڑیال کی رہائش گاہ پہنچے تو صحافی نے سوال کیا ، کیا ترین گروپ راضی ہوگیا ، تو اس پر حمزہ شہباز نے کہا ، اللہ بھی راضی ہوگیا اور ترین گروپ بھی ۔

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.