لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کے مستعفی ہونے کے بعد نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کو نامزد کیا ہے جبکہ اپوزیشن کی طرف سے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کا امیدوار بنائے جانے کا امکان ہے۔ نئے قائد ایوان کا انتخاب کل ہوگا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ق لیگ کا ووٹ لینے کے لیے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے استعفیٰ لیا تھا جو آج قبول کرلیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.