کراچی: سندھ حکومت نے 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر کراچی سمیت صوبے بھر میں عام تعطیل کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق صوبے بھر میں تمام نجی اور سرکاری اسکولز کالجز بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 43 ویں برسی بروز پیر 4 اپریل کو منائی جارہی ہے۔اس موقع پر پیپلز پارٹی ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کرے گی جس میں سابق وزیراعظم کی سیاسی خدمات اور جہد و جہد پر روشنی ڈالی جائے گی۔
تبصرے بند ہیں.