پاکستان کی سیاست میں کل کا دن بہت اہم ہے: شیخ رشید

114

راولپنڈی : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید  نے کہا ہے کہ  پاکستان  کی سیاست میں کل کا دن بہت اہم ہے ، پتہ نہیں پرسوں سیاست میں ہونا ہے یا کہاں ہونا ہے ؟

 

 

راولپنڈی میں تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا  کہ  چور، ڈاکو ، لٹیرے سب عمران خان کے خلاف  اکھٹے ہوگئے ، پیر کو سیاست سے ریٹائر ہونا چاہتا تھا لیکن  عمران خان کو اکیلا نہیں چھوڑنا چاہتا ۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی خریدنے اور بکنے والوں کو پسند نہیں کرتا ، نہ ہی غداروں کو پسند  کرتا ۔

 

 

شیخ رشید  نے کہاکہ بجلی گیس مہنگی ہونے کے باوجود لوگ عمران  خان کو پسند کرتے ہیں، عدم اعتماد کامیاب بھی ہو گئی تو عمران خان ان مرداروں سے شکست نہیں کھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فوری منصفانہ  انتخابات ہونے چاہیئں۔

تبصرے بند ہیں.