وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر شاہد آفریدی کا ردِعمل

400

 

کراچی:وزیراعظم عمران کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر سابق ٹیسٹ کرکٹر  شاہد آفریدی نے شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں۔

 

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے  اپنے ٹوئٹ میں ملکی موجودہ صورتحال اور وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر بات کرتے ہوئے لکھا  کہ ’پاکستان کے قیام کو 74 سال ہوگئے ہیں ۔ خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں کیونکہ ہر عوام کی منتخب کردہ حکومت کو آئینی مدت پوری کرنے کا حق ہے ۔ 74 سال کی برائیاں ختم ہوتے ہوتے ہونگی۔‘

 

 

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  شاہد آفریدی نے ایک انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو مکمل  ہوم ورک  اور مخلص ٹیم کے ساتھ آنا چاہئے تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ایسا نہیں ہے کہ عمران خان نے کچھ نہیں کیا مگر ان کی ٹیم اپنے کاموں کے بارے میں بتا نہیں پا رہی۔

تبصرے بند ہیں.