حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

134

 

اسلام آباد:حکومت نے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کااعلان کیا ہے۔

 

 

وزرات خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہیں کیا جائے گا اور قیمتیں برقرار رہیں گی۔ پیٹرول کی قیمت 149روپے86 فی لیٹر  جبکہ ڈیزل کی قیمت 144 روپے15 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

 

گزشتہ روز فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

واضح رہے کہ  وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے لیٹر کمی کرتے ہوئے نئے بجٹ تک پیٹرولیم کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

 

 

عالمی منڈی میں زبردست اتار چڑھاؤ کے باوجود جہاں روس یوکرائن جنگ کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتیں ریکارڈ بلندی کو چھو گئیں، تاہم  پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھتے ہوئے حکومت نے ایک بار پھر عوام کر ریلیف دے دیا ہے۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.