اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اس ملک کا نام بتادیا ہے جس نے دھمکی دی ہے۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہاکہ 8 یا 7 مارچ کو ہمیں امریکا سے ، نہیں نہیں امریکا سے نہیں کسی بیرونی ملک سے دھمکی آمیز خط آیا تھا۔
نیو نیوز کے مطابق دھمکی آمیز خط کس نے لکھا، وزیرعظم نے امریکا کا نام لے لیا ۔ غلطی کا احساس ہونے پر کہا کہ کسی اور بیرون ملک نے لکھا ۔ خط میں کہا کہا گیا اگرعمران خان وزیراعظم رہتا ہے تو پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑےگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ آفیشل دستاویزہےجس میں حکومت کے سفیر کونوٹس دےرہے تھے ۔یہ آفشل ڈاکومنٹ ہے جو حکومت پاکستان کو آیا ہے۔ آزاد ملک پاکستان کے لیے میسج آتاہے کہ عمران خان کیلئے کامیاب عدم اعتماد لایا جائے۔ وہ کہتے ہیں اگر عمران خان چلا جاتا ہے تو پاکستان کو معاف کر دیں گے۔
عمران خان کہتے ہیں کہ اگریہ عدم اعتماد ناکام ہو جاتی ہے تو پاکستان کو مشکل حالات کا سامنا کرناہوگا۔ ہمیں کہاگیا پاکستان کو معاف کردیں گےاگر عمران خان چلا جائے۔ان لوگوں کو پہلے سے پتہ تھا کہ تحریک عدم اعتماد آ رہی ہے ۔ جو کچھ ہورہا تھااس میں اپوزیشن کے باہر کے لوگوں سے رابطے تھے۔اس پیغام میں انہیں معلوم تھا پاکستان میں عدم اعتماد آرہی ہے۔ یہ جو خط آیا ہے، وہ پوری قوم کے خلاف ہے۔ یہ پیغام ایک وزیراعظم کیخلاف ہے اصل میں یہ قوم کیخلاف ہے۔
تبصرے بند ہیں.