اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کا آج آخری روز ہے جس کے بعد ذمہ داریاں محکمہ صحت کے سپرد کر دی جائیں گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اور این سی اور سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا آخری دن ہے۔کورونا کیسز کی شرح انتہائی کم ہوچکی ہے اور ویکسی نیشن کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ این سی او سی کی ذمہ داریاں وزارت صحت کے سپردکی جارہی ہیں۔2سال تک این سی اوسی کی سربراہی کرنا میرے لیے اعزاز ہے۔
Today is last day of NCOC operation. With covid indicators at all time lows & high level of vaccination, baton now being passed on to health ministry. Chairing NCOC during last 2 years & working with the most dedicated team has been the greatest privilege and honour of my life.
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 31, 2022
انہوں نے کہا کہ االلہ کی رحمت اور پوری قوم کے تعاون سے ہم اس بے مثال چیلنج پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں، بطور پاکستانی مجھے فخر ہے کہ بین الاقوامی ایجنسیوں اور شخصیات کی جانب سے پاکستان کوکوویڈ پالیسی کے لیےدنیا کے کامیاب ترین ممالک میں سے ایک کے طور پر سراہا گیا۔
With Allah's mercy & support of the entire nation, we have been able to overcome this unprecedented challenge. Makes me immensely proud as a Pakistani that Pak recieved praise for it's covid response as one of the most successful in the world from global agencies & personalities
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 31, 2022
تبصرے بند ہیں.