وزیراعظم عمران خان آج قوم سے اہم خطاب کریں گے

13

 

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان آج رات قوم سے اہم خطاب کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز بھی قوم سے خطاب کا اعلان کیا تھا تاہم بعد ازاں خطاب  کومؤخر کر دیا گیا تھا اور اب وزیراعظم آج رات قوم سے اہم خطاب کرنے جا رہے ہیں۔

 

 

دوسری جانب  وزیر اعظم عمران خان نے آج نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا ہے۔

 

فوادچوہدری نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں بتایا  کہ  اجلاس آج  دوپہر وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا ۔

تبصرے بند ہیں.