اپوزیشن اتحاد کا سپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

30

لاہور: اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے پرویز الٰہی کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کئے جانے کے بعد متحدہ اپوزیشن نے وزیر اعلیٰ کیلئے اپنا امیدوار لانے کا اعلان کر رکھا تھا اور اب انہوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے پارلیمانی پارٹی کے اہم رہنماں کو مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور مسودہ تیار ہوتے ہی قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو پیش کیا جائے گا اور منظوری کے بعد تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں پیش کر دی جائے گی۔ 
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کئے جانے کے بعد عثمان بزدار نے گزشتہ روز اپنا استعفیٰ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ارسال کر دیا تھا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ آج عثمان بزدار کی جانب سے وزارت اعلیٰ چھوڑے جانے کا امکان ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.