وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب کا امکان

51

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کاآج شام  قوم سے خطاب کریں گے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کابینہ کی ایمرجنسی میٹنگ بلائی گئی ہے جس میں تمام اتحادیوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

 

 

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے آج 2:30 بجے کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کر رکھاہے ،اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے سربراہاں بھی خصوصی دعوت پر شامل ہوں گے۔

 

 

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ تاہم خالد مقبول صدیقی نے اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے جبکہ حکومت کا خصوصی دعوت کیلئے خالد مگسی سے رابطہ نہ ہو سکا۔

اجلاس میں کابینہ کے اراکین اور شرکاء کو مراسلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائے گا۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.