ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اتحاد پر حیران ہوں: ڈاکٹر یاسمین راشد

19

 

راولپنڈی: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بلاول بھٹو اور مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیوں کے اتحاد پر حیران ہوں، بینظیر کا بیٹا ہوتا تو کچھ غیرت والا ہوتا، اصل میں زرداری کا بیٹا ہے۔مریم نواز نے کہا 27 مارچ کے جلسہ میں دس ہزار لوگ تھے کئی بار کہا کہ اس بچی کو آنکھوں کا علاج کرانا چاہیئے۔

 

راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ تحصیل سطح کے اسپتالوں میں 48 ہزار ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھرتی کرلیا گیا ہے۔حب اینٍ اسپوک پروگرام کے تحت دیہی علاقوں سے مریض ڈائریکٹ ریفر اور ایڈمٹ ہوکر بڑے اسپتالوں میں آئے گا۔راولپنڈی میں ڈینٹل کالج کا پی سی ون منظور ہو چکا ہے۔ نرسنگ کالجز میں داخلہ لینے والوں کو 21 سے31 ہزار روپے تک دیئے جائیں گے.پنجاب میں 9 نئے ماں بچہ اسپتال بنا رہے ہیں. پرویز الہی کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد پنجاب میں بہت بہتری ہوگی. عمران خان کے جلسے والے دن 6 لاکھ نئے موبائل نمبر اسلام آباد میں داخل ہوئے۔ ہم نے پاکستان کے لیے قربانیاں دیں کسی کے کہنے پر کہ بیٹھ جائیں اور توپ چلادیں تو ہم چلادیں گے۔ہماری خارجہ پالیسی آزادانہ کسی کے تابع نہیں ہوں گے۔میرا آخری دم اور خون کا قطرہ عمران خان کے ساتھ ہے۔ 11 جماعتوں کا اور ہماری جماعت کا جلسہ سب نے دیکھ لیا ہے.گزشتہ حکومت نے محکمہ صحت کو تباہ کیا.بختاور کی ٹویٹ کے اوپر بہت پریشان ہوئی۔ بختاور کو بتایا کہ پنجاب میں زچگی میں کم اور سندھ میں زیادہ مائیں مر رہی ہیں بیٹا پہلے اپنا سندھ تو سنبھال لو پھر کچھ کہنا. یہ اینا مینا کی جوڑی کہتی ہم حکمرانی کریں گے. اتحادیوں نے ہمیں ہم نے ان کو سپورٹ کیا. پی ڈی ایم کے کچھ لوگوں کو علم نہیں کہ یہ پاکستان کے خلاف سازش ہے.چین اور پاکستان کی دوستی بہت سو کو گراں گزرتی ہے. نواز شریف لندن میں دو سال سے سیر سپاٹے اور سازشیں کررہے ہیں اب تو واپس آجائیں. عمران خان نے خط بارے میں بتایا کہ حکومت کی تبدیلی بیرونی سازش ہے. عمران خان قومی مفاد میں خط بارے نہیں بتاسکتے،  خط کو  جج صاحب لازمی دیکھیں۔

تبصرے بند ہیں.