اسلم بھوتانی نے اپوزیشن بنچز پر بیٹھنے کی درخواست جمع کرا دی 

191

 

اسلام آباد: بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے اپو زیشن  بنچز پر بیٹھنے کی درخواست جمع کرا دی ۔

 

 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز   تحریک عدم اعتماد کے لیے اپوزیشن جماعتوں کی حمایت کا اعلان کرنے والے  بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے اپوزیشن بنچز پر بیٹھنے کی درخواست اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرا دی۔

 

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز  آصف زرداری، اختر مینگل، بلاول بھٹو، سردار ایاز صادق، عبدالغفور حیدری نے آزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔جس میں انہوں نے کہا کہ  آصف زرداری اور اختر مینگل سے پرانا تعلق ہے، جہاں آصف علی زرداری صاحب جائیں گے ہم بھی وہاں جائیں گے۔

 

اس موقع پر   اختر مینگل اور سردار ایاز صادق نے اسلم بھوتانی کو خوش آمدید کہا جبکہ پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے  تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر  اپوزیشن کی حمایت پر ان  کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے بند ہیں.