اسلام آباد: ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے چوہدری پرویز الہی کے مریم نواز سے متعلق بیان کی تردید کر دی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہی کا مریم نوازشریف کی گفتگو کا حوالہ درست نہیں، ’دس بندے والی پارٹی‘ کی بات بے بنیاد ہے ، اس میں کوئی حقیقت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ اپوزیشن کا فیصلہ تھا کہ چوہدری پرویز الہی کو پیشکش کی جائے ، اپوزیشن کی اس پیشکش کے برعکس یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔
واضح رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہبازشریف 35 سال بعد ہمارے گھرآئے، شہباز شریف کی ہم سے کہی گئی باتوں کی مریم نواز کےکیمپ میں مخالفت ہوئی۔ لیگی نائب صدر کا کیمپ سابق وزیراعظم نواز شریف کا ڈائریکٹ کیمپ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لوگوں کا جھکاؤ تحریک انصاف کی طرف تھا، ن لیگ ہمیں صرف تین سے چار ماہ کیلئے وزارت اعلیٰ دینا چاہ رہی تھی۔ تاہم وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی کنفرم پیشکش کی ، بنی گالہ گئے اوراعلان کردیا۔
تبصرے بند ہیں.