وزیر اعلیٰ پنجاب بننے سے قبل ہی چوہدری پرویز الہٰی کا بڑا کارنامہ

174

لاہور :وزیر اعلیٰ پنجاب بننے سے قبل ہی چوہدری پرویز الہٰی خود میدان میں اُتر آئے ہیں ،وسیم اکرم پلس سے وسیم اکرم مائنس کے بعد اب چوہدری پرویز الہٰی کی ٹیم میں شمولیت ہو چکی ہے ۔

 

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی دوڑ میں شامل چوہدری پرویز الہٰی نے اپنے سیاسی گھوڑے بھگانے شروع کر دئیے ہیں ،پرویز الہٰی نے وزیر اعلیٰ کیلئے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کیلئے مختلف سیاسی پارٹیوں سے رابطے شروع کر دئیے ہیں .

 

اس سلسلے میں نامز د وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی تحریک انصاف کے ناراض ارکان سے رابطہ کرینگے ،ق لیگ کی جانب سے ن لیگ کے متعدد ارکان سے بھی رابطے کیے جا رہے ہیں ۔

 

دوسری جانب ق لیگ نے اپنا سیاسی اثرو رسوخ استعمال کرتے ہوئے ترین گروپ اور علیم خان گروپ سے بھی رابطوں کے بعد ملاقات کا وقت مانگ لیا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.