نامزد وزیرا علیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے بعدحکومتی اتحادیوں کا بڑا کھڑاک

96

اسلام آباد:نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے بعد حکومتی مشینری حرکت میں آچکی ہے ،حکومتی پارٹی نے اپنے اتحادیوں سے رابطے تیز کر دئیے ہیں ،اسی سلسلے میں حکومتی اتحادیوں مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم کے درمیان مستقبل کی منصوبہ بندی کیلئے پس پردہ رابطے ہوئے ہیں ۔

 

ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کے بھائی چوہدری وجاہت حسین کی ایم کیو ایم کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے اہم ملاقات ہوئی ۔

 

چوہدری وجاہت حسین نے ایم کیو ایم قیادت کو چوہدری شجاعت حسین کا خصوصی پیغام پہنچایا ،چوہدری وجاہت حسین اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے درمیان ملاقات پارلیمنٹ لاجز میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی رہائش گاہ پر ہوئی،ملاقات میں ایم کیو ایم کے وسیم اختر بھی موجو د تھے۔

تبصرے بند ہیں.