اسلام آباد: آج حکومت کے 6 دن باقی رہ گئے ہیں، طارق بشیر چیمہ سمیت ق لیگ کے تین ووٹ اپوزیشن کو ملیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نے کہا کہ الزام لگایاجا رہا ہے کہ نوٹوں کی بوریوں کا لالچ دیا جا رہا ہے، ان کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔
راناثنااللہ نے کہا کہ چودھری برادران سے بہترماحول میں ملاقات ہوئی تھی، انہوں نے اپنی سیاست میں پہلی بار ایسا فیصلہ کیا ہے ۔ ق لیگ مونس الٰہی کی وجہ سے اس فیصلے پر مجبور ہوئی۔لیگی رہنما نے کہا کہ چودھری برادران نےکہاتھاجتناجلدممکن ہوتحریک عدم اعتمادجمع کرائیں۔ پنجاب میں وزیر اعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پرویز الٰہی کے کہنے پر جمع کروائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرویز الٰہی صاحب پی ٹی آئی آپ کو وزیراعلیٰ نہیں بناسکتی، عمران خان کےپاس پرویزالٰہی کووزیراعلیٰ پنجاب بنانےکاحق نہیں ہے، تحریک انصاف خود کو بچا نہیں سکتی۔ان کے پاس واحد راستہ ہے کہ باعزت استعفیٰ دے دیں۔ہمارے پاس منحرف اراکین کے علاوہ بھی 172 اراکین کی حمایت موجود ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پنجاب میں ترین ، علیم خان ، چھینہ گروپ موجود ہیں، اب بزدار گروپ نے بھی جنم لے لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ علی وزیر جیل میں ہیں ان کا پروڈکشن آرڈر جاری ہونا چاہیے۔
تبصرے بند ہیں.