چوہدری پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب بنے تو سپیکر کون ہو گا؟

135

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماءاور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کئے جانے کے بعد اب سپیکر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کسی رہنماءکو بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت اور پاکستان مسلم لیگ(ق) کے درمیان پنجاب میں وزارتوں کے حوالے سے فارمولہ طے پاگیا ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ مسلم لیگ (ق) کے پاس ہو گی اور سپیکر تحریک انصاف سے ہو گا سینئر وزیر بھی تحریک انصاف کا ہو گا، اس کے علاوہ وزارتوں کا پہلے والا فارمولہ اسی طرح برقرار رہے گا۔ 
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد وزیراعظم پاکستان عمران خان کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے اور چوہدری پریز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کا فیصلہ بھی ہو چکا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.