قومی اسمبلی کا اہم اجلاس ، تحریک عدم اعتماد پیش

64

 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے قومی اسمبلی کا اہم اجلاس شروع ہوگیا ہے اور عدم اعتماد کی تحریک پیش کردی گئی ہے۔

 

قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کر رہے ہیں ۔ تحریک انصاف اور ناراض ارکان تاحال ایوان میں نہ ہونے کے برابر ہیں۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی جس کے بعد دو دن کے لیے اجلاس ملتوی ہوگا اس کے بعد تحریک پر بحث ہوگی ۔

تبصرے بند ہیں.