قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہو گا

20

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہو گا جس کے ایجنڈے میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی شامل ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اجازت ملنے پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ایوان میں پیش کی جائے گی اور اس پر ووٹنگ کا عمل ہو گا۔ 
یاد رہے کہ 25 مارچ کو ہونے والے اسمبلی اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا تھا جس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی شامل تھی تاہم سپیکر اسد قیصر نے مرحوم اراکین کیلئے دعائے مغفرت کے بعد پیر 28 مارچ تک اجلاس ملتوی کر دیا تھا۔ 

تبصرے بند ہیں.