اپوزیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی

51

لاہور: اپوزیشن نے وزیر اعلیٰ عثمان سردار عثمان بزدار کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کر دی ہے جس میں ان کی کاکردگی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءرانا مشہود، رمضان صدیق، ملک احمد اور میاں نصیر احمد کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریک پر اپوزیشن کے دستخط ہیں۔ 
قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے معاملات آئین کے تابع نہیں چلائے جا رہے اور عثمان بزدار نے پنجاب میں جمہوری روایات کا قلع قمع کیا ہے جس کے باعث وزیراعلیٰ پر ایوان کی اکثریت کا اعتماد نہیں رہا۔ 
آئین کے تحت اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد سپیکر 14 دن میں اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے پابند ہیں جبکہ اپوزیشن کو اپنے نمبر پورے کرنے ہیں اور حکومت کو بھی 182 نمبر پورے کرنا ہیں۔
واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں جمع کرائی جو اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کی جاچکی ہے تاہم اس پر ووٹنگ کب ہو گی؟ ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ 
25 مارچ کو مرحوم اراکین کیلئے فاتحہ خوانی کے بعد ملتوی کیا گیا قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے بلایا گیا ہے اور عدم اعتماد کی تحریک بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے تاہم وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کہہ چکے ہیں کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ 3 یا 4 اپریل کو ہو سکتی ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.