پی ٹی آئی کے ایک اور منحرف رکن کے مؤقف میں تبدیلی آگئی

217

 

لاہور: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے منحرف رکن قومی اسمبلی رمیش کمار  نے کہا ہے کہ پارٹی چھوڑنے کی خبر بے بنیاد ہے، اب بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہوں۔

 

نجی ٹی وی کے  پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رمیش کمار نے کہا کہ مجھے کوئی خرید نہیں سکتا، وزیراعظم سے ملنے والے اقلیتی اراکین اسمبلی میں سے دو یہاں سندھ ہاؤس میں موجود ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ 3 وفاقی وزراء بھی او آئی سی اجلاس کے بعد استعفیٰ دیکر آجائیں گے۔

 

رمیش کمار نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کرکے اعتماد کا اظہار کردیا، مؤدبانہ درخواست ہے کہ شوکاز نوٹس واپس لیا جائے، شوکاز نوٹس کا جواب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کو  بھیج چکا ہوں۔

 

واضح رہے کہ رمیش کمار سے پہلے پی ٹی آئی کے  احمد حسین دیہڑ  اور نور عالم خان بھی اپنے مؤقف میں تبدیلی لائے ہیں اور پی ٹی آئی کا ساتھ نہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے اور عدم اعتماد میں وزیر اعظم کا ساتھ دینے کی تصدیق کر دی ہے۔

تبصرے بند ہیں.