عدالت گورنرسندھ اوروزیرداخلہ کے بیانات کانوٹس لے: مرتضیٰ وہاب

21

کراچی : ایڈمنسٹریٹر کراچی و سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ جام عبدالکریم نے حفاظتی ضمانت سندھ ہائی کورٹ سے کرائی ہوئی  ہے ، عدالت گورنرسندھ اوروزیرداخلہ کے بیانات کانوٹس لے۔

 

ایڈمنسٹریٹر کراچی  بیرسٹر مرتضی وہاب نے پولو گراونڈ میں میڈیا سے  گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب متحد ہیں ان کوگھربھیجیں گے،  عوام کوریلیف عمران خان حکومت کے سورج غروب ہونے سے ملےگا۔ انہوں نے کہا کہ جام عبدالکریم اسمبلی کے معزز رکن ہیں  اور  اجلاس میں ووٹ دیناان کاحق ہے۔ پی ٹی آئی تواپنے میمبران کے لئے عدالت گئی کہ ان کوروکاجائے ،عدالت کے احکامات پرعمل کریں گے۔

 

مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ آج ہم مشہورزمانہ پارک جوباغ جناح بارادری کے نام سے بھی جاناجاتاہے، پارک میں ہزاروں کی بنیاد پرلوگ آتےتھے لیکن سہولتوں کافقدان تھا،  ہم سہولیات کی فراہمی پریقین رکھتے ہیں۔تمام جگہوں کوبلدیہ عظمی نے ٹھیک کیا اور ہم سمجھتے ہیں مزید پارکس پربھی کام کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہتری کاسفرجاری رہے  گا۔اب  پارک آنے والوں کوتفریح کاموقعہ میسرہوگا۔ لوگ کہتے ہیں کئی سالوں سے اس کی لائیٹنگ بندتھی، ہم نے اس پارک کی لائٹنگ کوبھی یقینی بنایاہے۔جبکہ  چائے پےٹیزاوردیگرکھانے کی چیزیں بھی یقینی بنائی ہیں۔

 

مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ کےایم سی کے ریٹائرڈ ملازمین کاحق ہے کہ ان کوان کے بقایاجات ملیں، بلدیہ عظمی خود مختارادارہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  چھ ارب سے زائد بقایاجات ہیں، کابینہ کی فائنانس کمیٹی کے سامنے معاملہ رکھاگیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں پرامید ہوں کہ بدیہ عظمی اورڈی ایم سیزاورواٹربورڈ کے ملازمیں کوڈیوزدیگی۔

تبصرے بند ہیں.