اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وبا کے باعث گزشتہ روز مزید چار مریض انتقال کر گئے تاہم مثبت کیسز کی شرح میں مزید کمی آگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید چار اموات ہوئیں ج سکے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 340 ہو گئی ۔
Statistics 26 Mar 22
Total Tests in Last 24 Hours: 30,417
Positive Cases: 189
Positivity %: 0.62%
Deaths :4
Patients on Critical Care: 451— NCOC (@OfficialNcoc) March 25, 2022
کورونا کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں مزید30 ہزار417 ٹیسٹ کیے گئے جس میں189افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔مثبت کیسز کی شرح صفر عشاریہ 62 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے شکار451مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
تبصرے بند ہیں.