فاسٹ بائولر شعیب اختر نے آسٹریلیوی ٹیم کی جیت کی وجہ بتا دی 

51

لاہور :پاکستان کرکٹ کے مایہ ناز فاسٹ بائولر شعیب اختر نے آسٹریلیوی ٹیم کی فتح کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ جس طر ح گزشتہ روز آسٹریلیوی ٹیم نے دلیرانہ انداز سے اننگز ڈکلیئر کی تھی یہ ہی حوصلہ ان کی جیت کا سبب بنا ۔

 

شعیب اختر نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی تعریف کی اور کہا کہ مہمان ٹیم کو دلیرانہ فیصلوں نے فتح یاب بنایا ہے،انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا نے کل بڑی دلیری کے ساتھ اپنی اننگز ڈکلیئر کی، یہی بہادری ہے، جس کی وجہ سے اُسے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ اور سیریز میں کامیابی ملی۔

 

سابق اسپیڈ اسٹار نے مزید کہا کہ لاہور ٹیسٹ میں فتح برصغیر میں آسٹریلیا کی یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.