اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا ا سپیکر قومی اسمبلی کے نام خط

26

اسلام آباد: شہر اقتدار میں سیاسی پارہ ہائی، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے خط و کتابت شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف  شہباز شریف  نے ا سپیکر قومی اسمبلی  سمیت سیکریٹری داخلہ ، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور آئی جی اسلام آباد کے نام خط لکھ دیے ۔شہباز شریف  کی جانب سے خط 24 مارچ کو لکھا گیا .

خط کے متن میں لکھا گیا کہ جیسا کے آپ کو معلوم ہے اپوزیشن نے 8 مارچ کو تحریک عدم اعتماد پالیمنٹ میں جمع کرائی  ، اسی دن قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لیے ریکوزیشن بھی جمع کرائی گئی۔ تحریک عدم سے متعلق قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے آئین اور قانون واضح ہے،  ہر رکن قومی اسمبلی کا حق ہے کہ وہ اجلاس میں شریک ہو سکے۔

مزید لکھا گیا کہ وزیراعظم وفاقی وزراء اور وزیراعظم کے مشیران کے علاوہ بعض دیگر ذمہ داران نے اراکین کو روکنے سے متعلق بیان دے رکھے ہیں،اس ضمن میں غیر پارلیمانی زبان بھی استعمال کی جا رہی ہے،وزیراعظم نے ایک جلسے میں اپوزیشن لیڈر کو دھمکی بھی دی کہ انہیں دیکھ لونگا،وزیر اعظم نے ڈی چوک پر 10 لاکھ لوگ اکٹھے کرنے کا بیان دے رکھا ہے،وزیراعظم نے کہا کہ اراکین قومی اسمبلی کو ان لوگوں کے درمیان سے گزر کر جانا ہوگا،اس سلسلے میں خون ریزی کا خطرہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.