وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے فلسطینی ہم منصب کی ملاقات

19

اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان فلسطین کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور تمام عالمی فورمز پر فلسطین کیلئے آواز بلند کرتا رہا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق فلسطین کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس دوران دو طرفہ تعلقات، فلسطین کی صورتحال اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و پارلیمانی روابط کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ 
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطین سے متعلق اصولی موقف پر کاربند ہے اور تمام عالمی فورمز پر فلسطین کیلئے آواز بلند کرتا رہا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ فلسطین کے جلد منصفانہ حل پر زور دیا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.